Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ساتھ زمینی جنگ میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 مرکاوہ ٹینک تباہ

جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے درمیان جھڑپ کی خبر کے ساتھ ہی بعض صیہونی ذرائع نے 14 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع نے عربی اسکائی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے مجاہدوں کے ساتھ زمینی تصادم میں صیہونی حکومت کے 14 فوجی ہلاک ہو گئے جن میں ایک صہیونی افسر بھی شامل ہے۔ زمینی تصادم میں صیہونی فوجیوں کے 3 مرکاوہ ٹینک بھی تباہ ہوا۔

المنار  ٹی وی چینل  نے بھی حزب اللہ کے مجاہدوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے ۔

صیہونی فوجیوں نے "مارون الراس" کے مشرقی سمت سے قصبے میں دراندازی کی تھی۔

قبل ازیں صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا تھا کہ لبنان کے جنوب میں واقع "العدیسہ" کے علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 8 صیہونی فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کی یہ کارروائی لبنان میں صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کے جواب میں کی گئی۔

ٹیگس