Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت نے سفاکیت کی تمام حدیں پارکردیں، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ

غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی میڈیا نے صیہونی فوج کی بیروت پر سفید فاسفورس بموں کے حملے کی خبر دی ہے۔

صیہونی فوج نے آج صبح بیروت کے الباشورہ محلے پر سفید فاسفورس بم استعمال کیے ہیں۔

مذکورہ حملے میں ایک عمارت پر بمباری کی گئی ۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں 5 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اپریل کے مہینے میں بھی صیہونی حکومت کے توپخانوں نے جنوبی لبنان کی رامیہ کالونی کے اطراف کے علاقوں پرگولہ باری کی ، صیہونی حکومت نے گولہ باری کے ساتھ ہی ان علاقوں پر فاسفورس بم بھی برسائے ۔

جبکہ اکتوبر کے مہینے میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ میں واقع بچوں کے ہسپتال شہید محمد الدرہ پر سفید فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا ۔ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ میں بچوں کے ہسپتال پر فاسفورس بموں سے حملے کے بعد اس ہسپتال کو خالی کرا لیا  تھا ۔ اس سے قبل بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت نے فاسفورس بموں سے حملے کئے تھے۔

جبکہ نومبر کے مہینے میں بھی صیہونی حکومت نے غزہ میں آنروا کے اسکول پر بھی فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا۔

 

ٹیگس