سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی باضابطہ تصدیق، حزب اللہ لبنان کا بیان
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اپنی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سید ہاشم اپنے عالمی مقام اور عظمی شہید، سید حسن نصراللہ سے جا ملے۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین پر سید حسن نصراللہ کا پورا اعتماد تھا اور سخت حالات میں ان پر تکیہ کرتے تھے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین نے اپنی عمر کا زیادہ تر حصہ حزب اللہ، اسلامی استقامت اور معاشرے کی خدمت میں صرف کی اور پوری ذمہ داری اور صلاحیت کے ساتھ، ایگزیکٹیو کمیٹی اور اس کے ذیلی اداروں اور دستوں کی کمان سنبھالے رکھی۔
حزب اللہ لبنان نے اس بیان میں شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کیا کہ آزادی اور کامیابی کے حصول تک استقامت اور جہاد کا راستہ جاری رکھا جائے گا۔