حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں ، فوجی سائٹوں اور صیہونی فوجی مراکز پر بڑا حملہ
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجیوں کی پیشقدمی روکنے اور صیہونی فوجی ٹھکانوں ، فوجی سائٹوں اور صیہونی فوجی مراکز کو جوابی حملوں کا نشانہ بنانے کے لئے چھتیس کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے مارون الراس میں صیہونی فوجی مرکز پر چھے بار میزائل حملہ کیا ۔
تحریک استقامت کے مجاہدین نے ایک بیان میں حالیہ دنوں کی جوابی فوجی کارروائیوں اور صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران ستر کارروائیاں انجام دی گئیں ۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت نے تئیس ستمبر کو جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو بدستور جاری ہے۔ لبنان کی تحریک استقامت نے بھی اس صیہونی جارحیت کے جواب میں لبنانی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت پر خاموشی اختیار نہیں کی اور صیہونی جارحیت کے آغاز سے ہی مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور فوجی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور ہزاروں کی تعداد میں میزائل داغے۔