Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر دہشتگرد اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، پناہ گزین کیمپوں پر برسائے جا رہے ہیں بم

غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق جارح صیہونی فوج نے مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس میں تین فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے قریب واقع الصحوہ محلے کے رہائشی کمپلکس پر بھی بمباری کی ہے۔ کمال عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ صیہونی فوج نے سنیچر کی شام بھی الصحوہ محلے پر میزائلی اور ڈرون حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں سو سے زيادہ گولے اسپتال کی عمارت پر لگے اور بھاری نقصان پہنچا ۔

ٹیگس