Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد شہید اور زخمی

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر غزہ کے شہری دفاع کے مرکز پر بمباری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے شہری دفاع کے اداررے کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے اس فلسطنی ادارے کے ایک مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا ہےغزہ کے شہری دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے غزہ کے شہری دفاع کے مرکز پر بمباری میں اس مرکز کے ایک کارکن سمیت چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہاسپیٹل کے عملے اور مریضوں کو اس اسپتال سے باہر نکال دیا ہے اور کمال عدوان اسپتال کو بھی پوری طرح تباہ کرنے کی کوشش میں ہيں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں غزہ میں کم سے کم چالیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ نوے بیمار نہایت مشکل حالات میں کمال عدون اسپتال میں بھرتی ہيں ۔

غاصب صیہونی فوجی اس اسپتال تک خوراک اور دواء پہنچنے نہيں دے رہے ہيںدریں اثنا آنروا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید ہوجاتا ہے ۔

 

ٹیگس