یمنی فوج نے تل ابیب کو ایک بار پھر ہائپر سونک میزائل سے بنایا نشانہ
Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ تل ابیب کو ایک بار پھر ہائیپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یہ حملے فلسطینی عوام اور مجاہدوں کی حمایت میں اور اسرائیلی دشمن کے مجرمانے اقدامات کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین حملے میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) کو "فلسطین 2" ہائیپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ میزائل اپنے مقررہ ٹارگیٹ سے ٹکرایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم جب تک جاری رہیں گے اس وقت تک یمن بھی اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کو ادا کرتے ہوئے صیہونیوں اور ان کے مفادات کو نشانہ بناتا رہے گا۔