Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • لبنان میں جنگ بندی میں توسیع

لبنانی وزیر اعظم نے 18 فروری تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  نجیب میقاتی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ صدر جوزف عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کے ساتھ ملک کے جنوب میں ہونے والی پیش رفت اور امریکی فریق سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ لبنانی حکومت کی درخواست پر، امریکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد صیہونی حکومت کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے لبنانی شہریوں کی رہائی کے لیے مذاکرات بھی شروع کرے گا۔

ٹیگس