Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہا ہونے والے پندرہ فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پاکستان کرے گا: خالد قدومی

ایران میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ پاکستان نے صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہا ہونے والے پندرہ فلسطینی قیدیوں کی میزبانی قبول کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  منگل کے روز، خالد قدومی نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی حکومت فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ کی میزبانی کرے گی جنہیں غزہ جنگ بندی کے بعد صیہونی حکومت نے رہا کیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد ہونے والے فلسطینیوں کی اس تعداد کو قبول کرنے کے لیے پاکستان کے اقدام کو سراہا۔ بعض پاکستانی میڈیا ذرائع نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ یا وزارت خارجہ نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا تاہم رہا کیے گئے پندرہ فلسطینی قیدی ترکیہ اور مصر کے راستے پاکستان آئیں گے۔انڈیپینڈنٹ اخبار نے لکھا ہے کہ اب تک 4 ممالک بشمول پاکستان، ملائیشیا، قطر اور ترکیہ نے صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس