Feb ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکا کی مدد سے اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، لبنان پر پھر برسائے بم

مقبوضہ فلسطین کی صیہونی حکومت نے فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں یحمر الشقیف پر بمباری کی ہے۔جبکہ یاطر اور زبقین کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل جمعرات کی رات صیہونی ڈرون طیاروں نے بیروت اور جنوبی لبنان کی فضا میں جاسوسی پروازیں انجام دیں۔

اس طرح کی جاری صیہونی جارحیت سے ان سوالات نے جنم لے لیا ہے کہ فائر بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی اور اسی طرح سمجھوتے کی ضمانت لینے والے ممالک کیا کر رہے ہیں اور صیہونی جارحیت رکوانے کے لئے وہ کیوں کوئی قدم نہیں اٹھاتے؟ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی فوجی سائٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس