Mar ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں رہائشی مکان پر بمباری، دہشت گرد اسرائیل کی جارحیت جاری

جنوبی غزہ میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں کم سے کم چھے افراد شہید اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے پیر کی صبح خان یونس میں معمر فیملی سے متعلق ایک رہائشی مکان پر بمباری کی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک چھے لاشیں اور دس سے زيادہ زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا جا چکا ہے جبکہ ملبے سے مزید زخمیوں کو باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے منگل کی صبح جنگ بندی کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پٹی پر اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ پھر سے شروع کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے نئے حملوں کی لہر میں اب تک نو سو اکیس فلسطینی شہری شہید اور دوہزار چوّن فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس