غزہ میں 9 شہید بچوں کا باپ بھی شہید، دہشت گرد اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری درجنوں شہید اور زخمی
غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور غزہ پر صیہونی فوج کے زمینی اور ہوائی حملوں میں مزید بیس فلسطینی شہید اور ایک سو بیس زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے قصبے القرارہ میں کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے بھی القرارہ پر گولہ باری کی جبکہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے غزہ کے علاقے التفاح اور التوام پر بھی گولہ باری کی ہے۔

درایں اثنا گذشتہ دنوں خان یونس پر صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے نو بچوں کا باپ حمدی النجار آج زخموں کی تاب نہ لاتے شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے بھی آج کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شہر رفح کے مغرب میں امداد تقسیم کرنے کے مرکز کے قریب فلسطینی نوجوانوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک کم از کم تیس فلسطینی شہید اور ایک سو بیس زخمی ہو چکے ہیں ۔