Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائيلی فوج کے اہم ترین ریسرچ سینٹر پر ایرانی میزائلوں کے دقیق حملے کا اعتراف، بڑی تباہی مچی ہے ، صیہونی عہدہ دار

اسرائیلی فوج کے اہم ترین سپورٹ اینڈ سیکورٹی سینٹر، "وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائںس" کے چیئرمین الون حین نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے جنوبی تل ابیب ميں واقع اسرائیل کے اس اہم ترین سائنسی تحقیقاتی مرکزکو پوری دقت سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائيل کے وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے چیئرمین نے صیہونی ٹی وی چینل 13 کے ساتھ بات چیت میں، ایران کے میزائل حملوں میں انسٹی ٹیوٹ کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بڑی تباہی آئی ہے۔ یاد رہے کہ وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اسرائیلی فوج کا اہم ترین سپورٹ اینڈ سیکورٹی سینٹر ہے۔

اس انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ پرایران کے میزائل حملے میں ، ابتدائی تخمینے کے مطابق 300 سے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کمپلیکس کے دو حصے ہیں، ایک رہائشی اور دوسرا سائنسی ریسرچ سینٹر ہے جو رہائشی حصے سے بڑا ہے اور ایران کے میزائل اس کے سائنسی تحقیقات کے مرکز پر گرے ہیں اور درحقیقت قلب مرکز ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانیوں نے اسرائیل کے اہم مراکز کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے، صرف وائزمین انسٹی ٹیوٹ ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز نشانہ بنے ہیں جن کے بارے میں ہم نے اب تک کوئی بات نہیں کی ہے۔

ٹیگس