Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • یمن سے میزائل حملہ ، تل ابیب  کا بن گورین ہوائی اڈا بند

یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب کا بن گوریان ائیرپورٹ دوبارہ بند کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل فائر کیا گیا ہے جس کے بعد بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں فوری طور پر روک دی گئیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔صہیونی چینل تیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔یمن کی مسلح افواج نے بارہا تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور غزہ کا محاصرہ جاری ہے مقبوضہ فلسطین کے خلاف جوابی کاروائیاں جاری رہیں گي اور صیہونی ٹھکانوں اور سمندر میں صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 

ٹیگس