Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لئے حماس تیار: حماس ترجمان

اطلاعات کے مطابق تحریک حماس نے غزہ سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جنگ بندی سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کے لئے مذاکرات کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

حازم قاسم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرنی چاہئے۔

حماس کے ترجمان نے اسی کے ساتھ مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کی قرار داد میں، جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے اور اسرائیل کے انخلا کو شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں انسان دوستانہ امداد بھیجی جائے اور اس کے داخلی معاملات میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت نہ ہو۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے نقطہ نگاہ سے غزہ میں امن فوج کی ذمہ داری یہ ہونی چاہئے کہ اسرائیل کے دوبارہ حملے کو روکے اور غزہ کے داخلی امور میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔

اسی بیچ انروا کے ایک عہدے دارکی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے لئے امداد کی ترسیل پر روک لگا رکھی ہے جہاں پر سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی وہاں کی آبادی کو خوردنی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے اور یہ کام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے. 

انہوں نے کہا کہ اب جب کہ سردی کا موسم نزدیک ہے اور غزہ کو شدید بھک مری کا سامنا ہے، ایسے حالات میں غزہ میں امدادی سامان بلا تاخیر پہنچانا چاہئے. 

 

ٹیگس