Dec ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • لبنان کے دو علاقوں پر غاصب اسرائيلی فوج کی شدید گولہ باری

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان کے دو علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان کے دوعلاقوں بلیدا اور عیترون پر ایک بار پھر شدید گولہ باری کی ہے۔

اس حملے کے بعد بین الاقوامی امن فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے محرونہ علاقے کی فضا میں پرواز کی۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حملے کی جگہ سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر ایک اسکول، ایک طبی مرکز اور ایک دماغی علاج کا مرکز واقع ہے تاہم ابھی تک ان مراکز کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان میں برعشیت اور المجادل کے علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو ایک سال گزر چکا ہے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے یکم اکتوبر 2024 کو لبنان کے خلاف اپنی جارحیت کا آغاز کیا اور بالآخر دو ماہ کے بعد 7 دسمبر کو امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی پر دستخط کر دیئے لیکن یہ غاصب حکومت مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں کو 60 دن کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا لیکن غاصب حکومت نے بین الاقوامی قوانین کے برعکس اپنی فوجوں کو اس علاقے میں پانچ اسٹریٹیجک پوزیشنوں پر رکھا ہے اور انخلا نہیں کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

 

ٹیگس