Dec ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ہم سید حسن نصر اللہ اور سید عباس کے راستے پر چلتے رہیں گے ، شیخ نعیم قاسم کا اعلان

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج بیروت کے علاقے ضاحیہ میں شہید سید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین، علمائے کرام اورحزب اللہ کے جوانوں کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس راستے کا انتخاب سید حسن نصراللہ اور شہید عباس موسوی نے کیا تھا ہم اسی راستے پر گامزن ہیں اور خدا کے فضل و کرم سے اسی راستے کو جاری و ساری رکھیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت گریٹر اسرائیل کے نقشے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکہ صیہونی حکومت کے منصوبے کی تکمیل کیلئے لبنان کی حکومت پر حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کیلئے دباو ڈل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے سامنے صرف اور صرف حزب اللہ کا ہتھیار نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک بہانہ ہے ان کا اصل مقصد لبنان پر قبضہ کرنا ہے اور اس کیلئے وہ سب سے پہلے حزب اللہ اور اسلامی مقاومت کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے حکومت لبنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لبنان کے داخلی امور میں امریکہ اور اسرائیل کو بات کرنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں لبنان کے داخلی مسائل ہم مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں، امریکہ اور اسرائیل اپنے مفادات کے دائرے میں لبنان میں خانہ جنگی کرانے کے درپے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کی حکومت کو چاہئیے کہ وہ ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرے اس لئے کہ ہم سب ایک ایسی کشتی پر سوار ہیں کہ اگر خدا نخواستہ اسے کچھ ہوا تو اس سے ہم سب کو نقصان ہو گا۔
 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ ہم کسی بھی طور ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور استقامت کے راستے کو جسے شہید سید عباس موسوی اور شہید سید حسن نصراللہ نے شروع کیا تھا بھر پور طریقے سے اور پوری طاقت و توانائی کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔

ٹیگس