لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کا حملہ
غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے اور یہ حملہ علی الطاہر کی پہاڑیوں پر تسلط کے صیہونی حکومت کے دعوے کے بعد کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی رات لبنان کے مغربی بقاع میں واقع عین التینہ بستی کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ مغربی بقاع مشرقی لبنان میں واقع ہے۔
دریں اثنا خبری ذرائع نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ کے نزدیک واقع الکفور کالونی پر ایک بار پھر بمباری کی خبر دی ہے۔ ابھی تک اس فضائی حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بمباری ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیل کے وزیر جنگ کاتس نے دعویٰ کیا تھا کہ غاصب فوج علی الطاہر کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے 2 مارچ سے لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اب بھی لبنان کے کچھ حصے صہیونی حکومت کے قبضے میں ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel