انصاراللہ: ٹرمپ  متضاد بیانات یمن کی صلاحیتوں کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456430-انصاراللہ_ٹرمپ_متضاد_بیانات_یمن_کی_صلاحیتوں_کا_اعتراف
یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن کے بارے میں ٹرمپ کے متضاد اور  تزلزل سے بھرے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ بیانات  یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یمن  خودمختاری کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور امریکا مجبور ہے کہ وہ اس ملک کے موقف اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھے۔
(last modified 2026-09-13T18:25:36+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • انصاراللہ: ٹرمپ  متضاد بیانات یمن کی صلاحیتوں کا اعتراف

یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن کے بارے میں ٹرمپ کے متضاد اور  تزلزل سے بھرے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ بیانات  یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یمن  خودمختاری کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور امریکا مجبور ہے کہ وہ اس ملک کے موقف اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح، نے سوشل میڈیا «ایکس» پر لکھا: ٹرمپ کے یمن کے بارے میں بیانات متضاد اور  تزلزل کا شکار ہیں اور امریکی صدر ہر مرحلے پر جو بیان دیتے  ہيں ، وہ ان کی پچھلی باتوں  سے تضاد رکھتا ہے جس کی وجہ سے ان کی باتوں پر اعتماد نا ممکن ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا: یہ تضاد گوئی اور مسلسل متضاد بیانات  کی وجہ سے ٹرمپ کے اصل موقف یا یمن کے معاملے میں امریکی حکومت کے موقف کا تعین مشکل  ہو گيا  ہے۔

الفرح نے وضاحت کی: اگر ہم ٹرمپ کے بیانات کو درست فرض کریں، تو یہ بات یمن کے خودمختاری پر مبنی  فیصلے کا اعتراف ہے اور یہ کہ یمن کسی بیرونی فریق کے بازو یا پراکسی کے طور پر کام نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا: اور اگر یہ بیانات غلط ہوں، تو یہ ایک اور حقیقت آشکار کرتے ہیں اور وہ یہ کہ یمن ایک مؤثر طاقت بن چکا ہے جسے امریکہ مد نظر رکھتا ہے  اور خطے کے توازن میں اس کی صلاحیتوں اور اثر و رسوخ کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

 

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel