خلیج فارس کے ساحلی ممالک کا مجوزہ اجلاس ملتوی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456454-خلیج_فارس_کے_ساحلی_ممالک_کا_مجوزہ_اجلاس_ملتوی
عمان میں ہونے والا خلیج فارس کے ساحلی مممالک کا مجوزہ اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-09-14T10:42:27+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کے ساحلی ممالک کا مجوزہ اجلاس ملتوی

عمان میں ہونے والا خلیج فارس کے ساحلی مممالک کا مجوزہ اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے ڈائریکٹرجنرل نے بتایا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ساحلی ملکوں کی درخواست پر، وزرائے خارجہ کا عمان اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔

ایران، عراق اور خلیج فارس کے دیگر بعض عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج پیر کو عمان میں ہونے والا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے ڈائریکٹرجنرل  محمد علی بک نے بتایا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ملکوں کی درخواست پر، اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ ایران اور عمان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایران اور عمان باہمی مشاورت سے اجلاس کی آئندہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel