غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے شہر حیفا کے مشرق میں واقع علاقے کریوت پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے میں 7 انتہا پسند صیہونیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
مرکزی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم سولہ فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
عراقی مجاہدین نے جمعرات کی رات متعدد صیہونی اہداف پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
یمن کے عوامی رہنما عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ جارحیت کا جواب نہ دینا توہین اور ذلت قبول کرنا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں انتہا پسند صیہونی آبادی کے چار علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو ہدف قرار دیتے ہوئے بیت لاہیہ اور جبالیا کیمپ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
مراکش کے شہر کاسابلانکا کے ہزاروں شہریوں نے فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے ایک رکن نے صیہونی حکام کی طرف سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے قتل کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ مزاحمت پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے میں دو بلیسٹک میزائل استعمال کیے ہیں۔