بلجیئم کے وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہوکے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم پر عمل کریں گے۔
برطانیہ میں فلسطینی حامی ہزاروں شہریوں نے غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
شامی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور شامی مسلح افواج اس شہر سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی حالیہ کارروائياں مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے صیہونی حکومت اور امریکہ کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے بحرین کے انٹرنیشنل مقابلے میں 5 گولڈ میڈل سمیت 8 میڈل جیت لیے۔
پاکستانی پولیس کے مطابق، پاراچنار شہر میں گزشتہ 10 دنوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
نیوز ذرائع نے جنوبی غزہ پٹی میں صیہونی حملے میں غیر سرکاری تنظیم سینٹرل گلوبل کچن کے 3 ملازمین سمیت 5 افراد کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حلب میں 90 کی دہائی کے واقعات کو دہرا سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تکفیری گروہوں کی نئی حرکتیں امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہیں اور شام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا اور ان کے عزائم کے جال میں پھنسنے سے بچنا چاہیے۔
پورپی یونین کے اراکین بین الاقوامی فوجداری عدالت فیصلوں پر عملدآمد اور سزا سے استثنی دینے سلسلہ بھی ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں۔