Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • مشکلات کا شکار ہوئے پاکستانی زائرین کو ہلال احمر ایران کی خدمات

پاکستان سے مشہد مقدس اور کربلائے معلی جانے والے زائرین کی بڑی تعداد زمینی راستے سے ان زیارات مقدسہ کیلئے جاتی ہے اور ایران میں زائرین کو درکار لازمی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

پاکستان سے ایران جانے والے 22 افراد پر مشتمل زائرین کی بس قائن اور بیر جند کے راستے میں خراب ہو گئی اور زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایران کی ہلال احمر نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کیا اور زائرین کی، مشکل حل ہونے تک ان کا ساتھ دیا۔

ایران ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا برادر اور ہمسایہ ملک سمجھتا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد و حمایت بھی کی اورر یہ سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔

ٹیگس