امریکی پابندیاں نظرانداز، پاکستان کا روس سے تیل خریدنے کا فیصلہ
پاکستان کے وزیر خزانہ نے روس سے مناسب قیمت پر ایندھن خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل کی خریداری کرنا ہمارا حق ہے۔
ملک میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب اور معیشت پر پڑنے والے دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر ہندوستان سستا تیل روس سے حاصل کرسکتا ہے کہ تو ہمیں بھی ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔
پاکستان سے پہلے انڈونیشیا نے بھی کہا تھا کہ وہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر روس سے مناسب قمیت پر تیل خریدنا چاہتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔
امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے روسی تیل پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے باوجود ہندوستان اور چین سمیت متعدد ملکوں نے روس سے تیل کی خریداری میں اضافہ کردیا ہے۔