Nov ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ترک وزیر خارجہ
    ترک وزیر خارجہ

ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے یونان کی ترکیہ پر حملہ کی تیاری کرنا اس کی بے عقلی کی نشانی ہے اور امریکہ کا یونان میں فوجی اڈہ قابل قبول نہیں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے وزیرخارجہ چاوش اوغلو نے ایک اقتصادی اور سیاسی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یونان ترکیہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ناراض ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنی ہوائی حدود میں 16 کلومیٹر کا مزید اضافہ چاہتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ یونان اپنے غیر انسانی رویے کو جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ قبرس میں ترک اقلیت کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن ہم قبرس میں اپنے ترک بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ یورپ کا ترکی اور یونان کے بارے میں دوگانہ دوغلا رویہ ہے۔ اگر یونان اختلافات کو حل کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی آمادہ ہیں۔

مولود چاووش اوغلو نے یونان کے ترکی پر حملے کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان باتوں کا دعوی کرنا کہ یونان ترکی پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، یعنی آتن اپنی عقل کھو چکا ہے، آتن اچھی طرح جانتا ہے انقرہ کا مقابلہ کرنے کا کیا معنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے یونان میں فوجی اڈہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے روس سے مقابلہ کےلئے یہ اڈہ تعمیر کیا ہے، ان کی یہ دلیل قابل قبول نہیں ہے۔ امریکہ نے یونان اور ترکیہ کے درمیان متوازن رویہ نہیں رکھا، انہوں نے یونان سے اسلحہ خریدنے کی پابندیاں ہٹا دی ہیں لہذا ہم بھی شمالی قبرس کی مدد کر رہے ہیں ۔ جب کہ یونان نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے لوزان معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جزیروں کو مسلح کیا ہے۔

ٹیگس