Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ترجمان نے عمران خان پر ہونے والی حملے کی مذمت کی ہے۔
    اقوام متحدہ کے ترجمان نے عمران خان پر ہونے والی حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ایک شخص نے عمران خان اور ان کے ساتھ موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی  جس سے ایک شخص ہلاک اورعمران خان سمیت 9 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک نے صحافیوں سے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان اور چند دوسری سیاسی شخصیات کے زخمی ہونے کے بارے میں بہت پریشان ہیں اور سیاستدانوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے عمران خان اور دوسرے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے امید کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہونے اس حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور یہ بہت اہم معاملہ ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ جمعرات کے دن تحریک انصاف کے سربراہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان پر ہونے والے حملے کی شدت سے مذمت کی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ٹیگس