May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اسپیکر نے ایرانی سرحدی محافظین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سراوان میں ایرانی سرحدی محافظین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم سے پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمنٹ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سراوان میں ایرانی سرحدی محافظین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو، حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ ایسے سخت حالات میں پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور پاکستانی عوام اپنے دوست و برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعلقات و تعاون کا فروغ اس بات کا باعث بنا ہے کہ دشمن ان تعلقات کو متاثر کرنے کے لئے اس قسم کے شرمناک اور دہشت گردانہ حملے کریں اور شیطانی ناپاک سازشوں کو عملی جامہ پہنائیں تاہم اس طرح سے ایران و پاکستان کے تعلقات کو ہرگز متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس