Oct ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی روس کے صدر سے ملاقات

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کی چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر روسی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ خبروں کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گيا ۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کیلئے سلامتی کو یقینی بنانا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کیلئے روس اقدامات کررہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے روس پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں یورپ اور ایشیا کے درمیان مواصلاتی روابط بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر نے علاقائی و عالمی امور بشمول مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

ٹیگس