پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں نیب ٹیم کی تفتیش
نیب کی ٹیم نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تفتیش کی۔
سحر نیوز/ پاکستان: نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل بازپرس کی ۔
نیب کی ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کی –
نیب کی ٹیم عمران خان سے طویل سوال و جواب کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی ہے۔
نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل کیس میں 15 نومبر سے عمران خان سے تفتیش کررہی ہے۔
اس درمیان اطلاعات ہيں کہ سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اٹھائیس نومبر کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی خصوصی عدالت میں پیش نہيں کیا جاسکے گا اس سلسلے میں سماعت دوبارہ جیل میں ہی کرنے کے لئے درخواست منگل کو جمع کرائی جائے گی ۔
سائفرکیس میں سماعت اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ سیکورٹی خطرات کو قرار دیا جارہا ہے۔