Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: کوئٹہ میں فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرے

کوئٹہ پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت میں کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 

سحرنیوز/پاکستان:  ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے، کئے جانے والے اس مظاہرے میں مختلف سیاسی شخصیات، صوبائی اسمبلی کے اراکین اور فلسطین حامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکا نے لبیک یا فلسطین لبیک یا الاقصیٰ کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جرائم کی شدید مذمت کی۔

پاکستان کے ان مظاہرین نے یورپ و امریکہ کی جانب سے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف صیہونی جرائم کی حمایت کئے جانے کو شرمناک قرار دیا اور مسلم حکمرانوں سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرانے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناتوانی پر افسوس کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں امریکی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

 

ٹیگس