سندھ اسمبلی: پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر منتخب
پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔147 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔
پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے۔
انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
درایں اثناء اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے قائد ایوان وزیر اعلیٰ کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب کل ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے پیپلزپارٹی کےمرادعلی شاہ اور ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے نومنتخب اراکین نے گورنر کے لیے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لیے راحیلہ حمید درانی کے نام پر اتفاق کرلیا۔