May ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔

سحر نیوز/ پاکستان: انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا  کہ سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔

اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا گیا تھا۔

یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آئی کیوب قمر کی لانچنگ کے مناظر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج پاک چین دوستی خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے۔

پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کے چاند پر بھجوانے کے معاملے پر بھی وزیراعظم نے اظہار مسرت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند پر سیٹلائٹ بھیجنے والے ممالک میں پاکستان کی شمولیت پرمسرت موقع ہے، آئی کیوب قمر سیٹلائٹ خلاءمیں پاکستان کے پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاﺅں اور معاشی بلندی کو بھی پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کے لیے 2019 میں  پاکستان نے چین کے ساتھ خلائی تحقیق کا معاہدہ کیا تھا۔

ٹیگس