Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • حکمراں جماعت اور پیپلز پارٹی میں اختلافات؟

حکمراں جماعت اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو سونپ دی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عقیل ملک نے کہا کہ نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وعدوں سے انحراف کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے، نہ سیاست کی جا رہی ہے اس لئے آئندہ ماہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مرکز میں حکومتی اتحاد پر ممکنہ نظر ثانی کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

ٹیگس