ہند-پاک کشیدگی میں اقوام متحدہ کی انٹری، یو این کی ٹیم نے میزائل ٹکرانے کے مقام کا معائنہ کیا
May ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم پاکستان کے زیرانتظام کشمیر پہنچی ہے جہاں انہوں نے اس علاقے کا معائنہ کیا جہاں اسلام آباد کے مطابق، ہندوستانی میزائل ٹکرایا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ اطلاعات کے مطابق، قوام متحدہ کے مائنہ کاروں کی ٹیم نے آج پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مظفرآباد پہنچی جہاں پاکستان کے اعلان کے مطابق، آج صبح ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان نے منگل کی رات حملوں میں نیلم- جھلم ہائڈروپاور مرکز کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

ادھر بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی میں اسکولی طلبا کو فوجی ڈرل کے تحت حفاظتی اقدامات کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب اور کشمیر میں بدھ کے روز اسکول بند رہے۔