ہندوستان پر جوابی حملہ، دفاع کے اصول کے تحت تھا: پاکستان
May ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۴:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ نے جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی ہندوستان کے فوجی اقدامات کے ردعمل میں اور دفاعی اصول کے تحت انجام پائی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے برہموس میزائل مارے جانے اور پاکستان کی فضائی حدود کی ڈرون طیاروں کے ذریعے خلاف ورزی کے بعد، "بنیان المرصوص" کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کو شہریوں کی حفاظت اور قانونی حق دفاع پر مبنی نیز محدود اور متوازن قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ہندوستانی اعلی عہدے داروں نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بعد نئی دہلی نے ان کے بقول پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کا فیصلہ کیا۔ کشیدگی میں مسلسل اضافے کے بعد ہفتے کے روز دونوں ایٹمی طاقتوں نے جنگ بندی کے فیصلے کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ نئی دہلی اور اسلام آباد ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے بھی کر رہے ہیں۔
ٹیگس