May ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کےلیے سنہری موقع, پاکستان کے وزیر دفاع کے تین نکات

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ اگر مذاکرات ہوئے تو تین نکات پر بات ہوگی۔

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات میں ہندوستان سے کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی گزشتہ بیس تیس سال سے ہو رہی ہے اورپاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگا کر حملہ کیا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بقول ان کے یہ ہندوستان اور پاکستان کےلیے سنہری موقع ہے۔ دوسری جانب پاکستانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان میں بھی شہری ہوابازی کی سرگرمیاں معمول پر آرہی ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق بارہ غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے بھی پاکستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کردی ہیں۔

ٹیگس