پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط
May ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔
سحر نیوز/ پاکستان: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکنونشن پر دستخط کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے چین کے وژن کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پُرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ انھوں الزام لگا کہ ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہندوستان کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے اور پاکستان عالمی سطح پر مؤقف اُجاگر کرتا رہے گا۔