پاکستان نے دی اسرائیل کے خلاف جنگ کی دھمکی
Jun ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۱:۰۵ Asia/Tehran
عبرانی چینل ۱۰ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو اطلاع دی ہے کہ اگر ایران پر کوئی بھی جوہری حملہ کیا گیا تو پاکستان اس کا جواب اسرائیل پر جوہری حملے سے دے گا۔
سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ اطلاع کے مطابق، پاکستان نے فرانس اور امریکا کو یہ اطلاع دی ہے کہ ہم کسی بھی حالت میں اسلامی جمہوریہ ایران پر ایٹمی حملے کو برداشت نہیں کریں گے۔
اس دوران پاکستان نے امریکا اور فرانس کو یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اگر کوئی ملک براہِ راست ایران اور اسرائیل کی جنگ میں مداخلت کرے گا تو پاکستانی فوج ایران کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہو جائے گی۔