Oct ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ وزرا کانفرنس کا آغاز: اسحاق ڈار کا خطاب

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ وزرا کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ کانفرنس سے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دو روزہ علاقائی ٹرانسپورٹ وزرا کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لئےناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ علاقائی ٹرانسپورٹ وزرا کانفرنس میں ایران کی ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ایرانی وزیر فرزانہ صادق کانفرنس سے خطاب کے علاوہ پاکستانی حکام اور کانفرنس میں دیگر ملکوں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گی۔

 

ٹیگس