Oct ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • علمی میدان میں ایران کا ایک اور کارنامہ، دنیا حیران
    علمی میدان میں ایران کا ایک اور کارنامہ، دنیا حیران

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ پہلی ٹیلی اسکوپ نے دوہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک کہکشاں کی شاندار تصاویر ریکارڈ کی ہیں۔

ایران نے ملکی طور پر تیارکردہ ایک ٹیلی سکوپ سے 319ملین نوری سال  دور کہکشاؤں کی تصاویر بنائی ہیں جو حیرت انگیز ہیں۔ ایران نے بیس سال پہلے اپنے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا جو اس وقت ایک خواب تھا لیکن اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

بین الاقوامی سائنٹفک جریدے دی سائنس نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایران کی جانب سے بنائی جانے والی ورلڈ کلاس ٹیلی سکوپ کا ذکر کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایران کی قومی رصدگاہ میں نصب ٹیلی اسکوپ نے این جی سی تیئیس نامی کہکشاں کے جلوے ریکارڈ کئے ہیں جو واقعی حیرت انگیز ہے۔ 
دی سائنس کے مطابق پابندیوں کے باوجود اس عظیم منصوبے کی کامیابی حیرت انگیز اور ایرانی ریاضی دانوں اور سائنسدانوں کی مہارتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
جریدے کے مطابق ایرانی ماہرین نے وہ کام کر دکھایا ہے جو پابندیوں کی وجہ سے صرف ایک خواب معلوم ہورہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ تین اعشاریہ چار میٹر کی ایرانی ٹیلی اسکوپ نے اجرام فلکی سے حاصل ہونے والی پہلی لائٹ ریکارڈ کرکے ملک کے عظیم ترین سائنسی منصوبے کی تکمیل کی جانب پہلا کامیاب قدم اٹھالیا ہے۔

مغربی سائنسدانوں کےلئے سب سے حیرت کی بات ایرانی سائنسدانوں کی طرف سے مختصر مدت میں اس ٹیلی سکوپ کو بنانے کےلئے علم اورٹیکنالوجی کا حصول ہے۔

ٹیگس