غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت صیہونی حکومت کی بھر پور مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کررہی ہے لیکن امریکی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ جنگ کے خلاف ان کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے ایک معترض نے امریکی صدر جو بائيڈن کی تقریر کا سلسلہ منقطع کر دیا۔
سان فرانسسکو میں ایپیک اجلاس کے موقع پر اس شہر میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی حامی مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی رہائشگاہ کے سامنے جمع ہو کر غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں طلبا نے غزہ کے شہدا کے ناموں کا طومار تیار کیا۔
متعدد عرب ملکوں منجملہ یمن، عراق اور اردن میں بھی ایک بار پھر لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی عوام اور خاص طور پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
گوگل کے ملازمین نے بھی فلسطین کے بارے میں گوگل کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئےگوگل کے ذمہ داروں کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔
غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کئے گئے۔
برطانیہ کے طبی عملے کے سیکڑوں افراد نے جمعرات کی رات کو غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کے طبی مراکز پر جارح صیہونی فوج کی بمباری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا