صیہونی ذرائع نے غرب اردن میں فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے انجام دی جانے والی صیہونیت مخالف کاروائی میں تین فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کے فلور پر اپنے خطاب کا آغاز ایران مخالف بیان بازی سے کیا۔
خان یونس سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
حزب اللہ کے " ہد ہد" ڈرون طیارے نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین میں پرواز کرکے ویڈیو گرافی کی ہے۔
صیہونی فوج نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ اس درمیان شہرخان یونس پر صیہونی فوج کے حملوں میں خان یونس کی اتحاد فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حازم الغلبان شہید ہوگئے ہيں۔
عراق کی تحریک استقامت نے صیہونی جارحیت کے جواب میں ایلات بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
غزہ میں مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملوں اور اس علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔
غزہ پٹی میں عام شہریوں پر صیہونی فوج کے مسلسل مجرمانہ حملوں کے باوجود، مجاہدین غاصبوں پر کاری ضربیں لگا رہے ہيں اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں جارح صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید کئے گئے فلسطینیوں کے تازہ اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کے وقت سے اب تک انتالیس ہزار نوے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔