اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے جی 7 ممالک کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرد جنگ کے زمانے کی طرح دنیا کو دو بلاک میں تقسیم ہونے بچائیں۔
پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہےکہ سوڈان میں خانہ جنگی کے نتیجے میں دو لاکھ سوڈانی عوام پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سیاسی دباؤ اور تشہیراتی ہنگامہ آرائیوں کے باوجود تہران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض ارکان نے صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد غزہ پٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوڈان میں جھڑپوں کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔
ایران کے سرحدی صوبے، سیستان و بلوچستان میں اسمگلروں سے ایک ٹن سے زیادہ منشیات بر آمد ہوا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر تنقید کو نظر انداز کئے جانے پر، اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا عالمی اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے۔
افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کا بندکمرہ اجلاس طالبان حکومت کو تسلیم کیے بغیر ختم ہوگیا۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی کمیٹی نے طالبان کے وزیر خارجہ کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت دی ہے جہاں پر وہ پاکستان اور اس کے بعد چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ نے افغانستان کے موضوع پر دوحہ اجلاس میں طالبان کو دعوت نہیں دی۔