May ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر بمباری کے بعد سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی درخواست

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض ارکان نے صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد غزہ پٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان فرانس اور چین اور غیرمستقل رکن متحدہ عرب امارات نے درخواست کی ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے اور غزہ پٹی کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے آج سلامتی کونسل کا فوری اجلاس منعقد کیا جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں کی مذمت کی ہے کہ جن میں کئی فلسطینی شہری شہید ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ مشرق وسطی امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور ونسلینڈ کو منگل کے روز اسرائیل کے فوجی حملوں کے بعد غزہ کی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔

فرحان حق نے مزید کہا کہ غیرفوجی تنصیبات اور عمارتوں پر حملوں سمیت تمام حملے قابل مذمت ہیں۔

ٹیگس