غزہ پر آج بتیسویں دن بھی غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری ہيں جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہوں نے صیہونی فوجیوں کی غزہ کی طرف پیش قدمی روک دی ہے۔
القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کا ایک ٹینک اور چار دیگر فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ 20 صیہونی فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔
عراقی وزیراعظم نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے حملے پر بغداد کی مخالفت پر تاکید کی۔
فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے 7 اکتوبر کے آپریشن کے صیہونی حکومت کی معیشت پر اثر انداز ہونے کی بات کی ہے۔
غزہ میں جارح اسرائیل کے حملوں میں مرنے والے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے ملازمین کی تعداد اٹھاسی ہو گئی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے چھے ٹینک تباہ کر دیئے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پر جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں تل ابیب کے مختلف علاقوں پر میزائل برسائے۔
امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ دو سو چالیس فلسطینی کہ جن کی لاشیں شناخت کے قابل نہيں تھیں، ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گيا ہے