ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صاف الفاظ میں کہا کہ ایران کو دباؤ ڈال کر کسی کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس دور میں ہمیشہ سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنا تمام رکن ملکوں کا مسلمہ قانونی حق ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور فرانس کے صدور کے مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے۔
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی شعبے میں ایران کی کامیابیاں امن و امان اور انسانیت کی خدمت کے لئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف یورپ کے غیرقانونی اقدام کے جواب میں ایران کی پارلیمنٹ نے تین نکاتی مسودہ تیار کرلیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی تجربات پرپابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی کو لازم لازم الاجرا قانون میں تبدیل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر نظرثانی کی دسویں کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد جمعے کو بغیر کسی سند و دستاویز کے ختم ہوگئی۔
ایران نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر ان پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جوہری آبدوزوں کی تعمیر میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے تعاون سے جوہری پھیلاؤ کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔