اسرائیل نامی غاصب صیہونی ریاست کے پانچ بڑے شہروں کے تاریکی میں ڈوب جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ایران نے زنجان میں آریان 2 کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جو شمال مغربی ایران میں بجلی کی بڑھتی کھپت کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پلانٹ میں ای گیس ٹربائن نصب کی گئ ہیں جن کی کارکردگی 54 فیصد ہے۔
برطانوی شہریوں نے مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو جلا دیا۔
جرمنی کے پاس تین ایٹمی بجلی گھر ہیں جن میں سے دو اگلے سال یعنی 2023 تک ہی کام کر پائیں گے۔ ان میں ایک اٹیمی بجلی گھر بہار کے موسم تک اور دوسرا دسمبر میں بند کر دیا جائے گا کیونکہ ان کے کام کرنے کی عمر ختم ہو چکی ہے۔
پورپ میں انرجی کا بحران شروع ہو چکا ہے، اٹلی میں بجلی کی قیمتیں 500فیصد بڑھا دی گئی ہیں اور مقامی ہوٹل اور ریسٹورانوں نے بجلی کی بجائے موم بتیاں جلانا شروع کر دی ہیں۔
ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی بجلی کئی گھنٹوں کے لیے منقطع ہو گئی جس نے بڑے سکیورٹی خدشات پیدا کر دئے تھے۔
بدترین مالی بحران کے شکار سری لنکا میں بجلی کے ٹیرف میں 264 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران کے بجلی کے وزیر نے کہا ہے کہ عراق میں بجلی گھر بنانے اور پاور پلانٹ کے تحفظ کے بارے میں متعدد سمجھوتے طے پائے ہیں۔
توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کی زیادہ سے زیادہ توسیع کے مقصد سے پاکستان کے بجلی کے وزیر ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔