ایرانی وزارت صنعت و معدنیات کے ترجمان کے مطابق 65 روسی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک تجارتی وفد کل تہران پہنچ رہا ہے۔
روسی صدر پوتین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرتے ہوئےکہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کا اسٹریٹیجک معاہدہ حتمی شکل اختیارکرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
تجارتی امور میں ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات بہت اہم ہیں اور ہم نے عراق کو 14بلین ڈالر کی اشیاء برآمد کی ہیں۔
ایران نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنے پہلے تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جہاں دونوں ممالک کے تاجر آپس میں بزنس میٹنگ، مختلف معاہدوں پرتعاون، بینکنگ، انشورنس اور دوسرے تجارتی امور پر آسانی سے کام کر پائیں گے۔
ایران اور چین کے درمیان تجارتی لین دین گذشتہ سات ماہ کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں بائیس فیصد اضافے کے ساتھ دس ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ایران اور یورپی یونین کے درمیان سال کے پہلے چھ ماہ میں تجاری حجم 2.59 بلین یورو سے بڑھ گیا۔
ایران پاکستان مشترکہ اکنامک اجلاس آج بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں انرجی، تجارت، بینکگ، مواصلات اور دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال اور مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایران و پاکستان کے مابین تجارت و اقتصاد کے شعبے میں وسیع گنجائشوں کے پیش نظر باہمی تعاون روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ روز تہران میں پاکستانی چاول کے ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان اور افغانستان ن کے مابین دوطرفہ تجارت خاص طور پر کوئلے کی تجارت کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔