ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس نے ممکنہ جنگ کی صورت میں یوکرائن کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی دھمکی دی ہے۔
ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کی ارضی سالمیت پر یقین رکھتے ہیں۔
ترکی نے ایک نئے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ یہ دوست ملکوں کے لیے ہمارے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا پروانہ ثابت ہوگا۔
استبنول میں حماس کے دفتر کو بند کرنے کی شرط پر اسرائیلی سفیر کو انقرہ بھیجا جائے گا۔
آذربائیجان براستہ آرمینیا مواصلاتی طریقے سے نخجوان کی خود مختار جمہوریہ سے رابطہ استوار کرے گا۔
ترکی کے صدر نے انقرہ اور تل ابیب کے درمیان خفیہ مذاکرات کے جاری رہنے کی تائید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں ضرور بہتری آئے گی۔
خیلفہ حفتر نے ترکی کے بحری جہاز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کی وزارت دفاع نے ایس-400 میزائل سسٹم کے تجربے پر امریکا کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ ترکی کا مقصد، کسی کے لئے خطرہ پیدا کرنا نہيں ہے بلکہ وہ اپنی قوم کی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
شمالی شام سے موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی نے ادلب کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کر دیئے ہیں۔