ایران کی پیٹرولیم انڈسٹری، نینو ٹیکنالوجی کی ایجادات کے میدان میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
مشرقی شام میں واقع دیرالزور میں ایک دہشتگردانہ حملے میں 10 شامی شہری شہید ہو گئے۔
تین نئے فلوٹس عنقریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کردیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری کے ترجمان نے دوہزار انیس میں شام کے مضافات میں واقع الباغور دیہات میں دسیوں عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قابض امریکی فوجیوں کو قرار دیا ہے۔
امریکی صدر بائیڈن نے ایران کے خلاف واشنگٹن کی یکطرفہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عالمی منڈی میں کافی مقدار میں تیل موجود ہے اور ایران سے تیل اور پیٹرولیئم مصنوعات کی خریداری کم کرنے کے حالات فراہم ہیں۔
مآرب میں یمنی فوجیوں کی پیشقدمی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین اور یمن میں سعودی سفیر نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے مآرب میں جنگ روکنے کی اپیل کی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ نے بحیرہ عمان میں امریکی بحری قزاقی کی روک تھام کے حوالے سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائی کی قدردانی کی ہے۔
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے دوران اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرینڈ برگ نے کہا ہے کہ یمن کو امن کے لئے ایک سخت جدوجہد کا سامنا ہے۔
پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید آٹھ روپے سے زائد فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔
ایران کے آزاد اور اقتصادی علاقوں میں تیل، گیس، پٹروکیمیکل اور توانائی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانے کے لئے جزیرہ کیش میں آئیفکس دو ہزار اکیس نمائش کا افتتاح ہو گیا۔